: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ممبئی،21اپریل(ایجنسی) حالت بہتر ہونے پر شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کو آج اسپتال سےرخصت کر دیا گیا۔ انہیں سانس لینے میں دشواری اور سینے میں انفیکشن کے باعث 15اپریل کو مغربی مضافاتی علاقے باندرا کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ دلیپ کمار گلابی شرٹ پہن کر اسپتال سےجب وہیل چیئر پر باہر نکلے تو ان کے ساتھ ان کی اہلیہ سائرہ بانو اور دیگررشتہ دار بھی موجود تھے۔ لیلاوتی اسپتال کے ڈاکٹر جلیل پرکار کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کی حالت اب پہلے
سے کافی بہتر ہے۔ ڈاکٹرو ں نے آج انہیں تقریباً 12بجے اسپتال سے رخصت کر دیا ۔ اسپتال کے دروازے کے سامنے انہیں دیکھنے کےلئے بڑی تعدادمیں ان کے مداحوں کی بھیڑاکٹھی ہو گئی تھی۔ اسپتال سے باہر آنے کے بعد دلیپ کمار اور سائرہ بانو نے ہاتھ ہلا کر اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کیا۔ کل بالی وڈ اداکار عامر خان نے بھی اسپتال جا کر دلیپ کمار کی عیادت کی تھی۔ عامر خان نے دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں جو سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے لاکھوں مداحوں سے ٹوئٹر پر شیئر کی تھیں۔